ریاض۔۔۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے بتایا ہے کہ موبائل صارفین نے سب سے زیادہ شکایات موبایلی اور ایس ٹی سی کیخلاف درج کرائی ہیں۔ لینڈ لائن صارفین نے سب سے زیادہ شکایات ایس ٹی سی کیخلاف کی ہیں۔ 2018ءکی چوتھی سہ ماہی کے دوران درج کرائی جانے والی شکایات تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 3 فیصد کم رہیں۔ لینڈ لائن انٹرنیٹ کنکشن کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات موبایلی کیخلاف ہوئیں جبکہ زین کمپنی موبائل انٹرنیٹ کنکشن کے حوالے سے شکایات درج کرانے والوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرانا ہے اور ان کی شکایات پر باقاعدہ ایکشن لیا جارہا ہے۔