عنیزہ میں کنگ سعود روڈ کا افتتاح
عنیزہ ۔۔۔ گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل نے عنیزہ کمشنری میں 350ملین ریال کی لاگت سے کنگ سعود روڈ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے منصوبہ بروقت مکمل ہونے پر ٹھیکیدار کی تعریف کی۔ یہ 40کلو میٹر طویل ہے۔ اسکی بدولت کنگ عبداللہ روڈ اور خادم حرمین شریفین روڈ ایکسٹینشن ایک دوسرے سے مربوط ہوگئے ہیں۔