جون تک اوپیک معاہدہ برقرار
ریاض ۔۔۔ سعودی وزیر پیٹرولیم خالد الفالح نے کہا ہے کہ اپریل میں اوپیک گروپ کے اجلاس سے تیل پالیسی میں تبدیلی کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ امسال چین اور امریکہ بین الاقوامی تیل طلب کو کنٹرول کرینگے۔اوپیک میں شامل ممالک اور ان کے اتحادی خصوصاً روس کی بابت یہ بتایا گیا ہے کہ جون تک اوپیک معاہدہ برقرار رہیگا۔ اوپیک اور انکے اتحادی ممالک کا ایک اجلاس 17اور 18اپریل کو ویانا میں ہوگا اور دوسرا اجلاس 25، 26جون کو منعقد ہوگا۔