Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیراکی کا لباس، سہانا کو تصویر مہنگی پڑ گئی

 شاہ رخ خان کو ایک مثالی باپ قرار دیا جاتا ہے جو اپنی مصروف ترین زندگی سے اپنے بچوں کے لئے مناسب وقت نکالتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی وہ اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹی سہانا اور بیٹوں آریان اور ابرام کے ساتھ چھٹیاں منانے یورپ گئے جہاں سہانا نے ایسے لباس میں تصویر بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تصویر میں سہانا نے پیراکی کا لباس پہن رکھا ہے، جس پر انٹرنیٹ صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ثناءحسینی نامی صارف نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”سیلیبرٹی ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس طرح گھومنا شروع کر دیں۔“ سید امیر علی نے کہا کہ ”آپ ایک مسلمان ہیں، شرم کرنی چاہئے ۔ 60، 70سال کی دنیا ہے۔ مرنے کے بعد اللہ کریم کو کیا منہ دکھائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے۔“
 

شیئر: