Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رولز رائس کی سپر الیکٹرک کار

میڈرڈ ۔۔۔ ایک زمانے میں انتہائی دولت مند لوگوں کی پسندیدہ ترین گاڑی سمجھی جانے والی رولز رائس جو 20ویں صدی کے ابتدائی دنوں میں دنیا کی آٹو موبائل انڈسٹری پر راج کرتی رہی۔ اب ایک سپر الیکٹرک کار لیکر سامنے آرہی ہے۔ کمپنی نے 13لاکھ پونڈ مالیت کی اس کار کو متعارف کرادیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ رولز رائس والے جو گزشتہ صدی کے چھٹے عشرے میں گوناگوں مسائل اور مالی مشکلات سے دوچا ر ہونے کے بعد سے خاموش بیٹھ گئے تھے۔ اب پھر میدان میں اترے ہیں۔ نیا ماڈل دوسری جنگ عظیم کے اختتامی دنوں میں شہرت حاصل کرنے والی ہسپانو سوزا کار کی ذرا سی بدلی ہوئی شکل ہے۔ اسکی تیاری میں 1920ءکے کلاسیکل ڈیزائن کی جھلک صاف دکھائی دیتی ہے او راسے دیکھنے سے تقریباً100سال قبل گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے ہلکے کاربن فائبرسے مدد لی گئی ہے۔ نئی الیکٹرک کار1005ہارس پاور طاقت کی ہے اور اسے چلانے والی بجلی انتہائی عقبی حصے میں رکھی بیٹری کی مدد سے کام کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ صرف 3سیکنڈ میں 62میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس کی رفتار 155میل تک پہنچ جاتی ہے۔ 
 

شیئر: