سانتا کروز،کیلیفورنیا ۔۔۔ امریکی محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں حا ل ہی میں خسرے کی نئی وبا پھوٹنے کی جو اطلاعات ہیں وہ درست ہیں اور اس لہر سے امریکہ کی جو 11ریاستیں متاثر ہوچکی ہیں ان میں سے ایک کیلیفورنیا بھی ہے۔ واضح ہو کہ خسرے کی وبا کے بارے میں اب تک یہی سمجھا جارہا تھا کہ اسے 2000ءمیں مکمل طور پر ختم کیا جاچکا ہے۔ واضح ہو کہ زیادہ تر بچوں میں ہونے والی یہ بیماری جس وائرس سے پھیلتی ہے وہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔ اب اس بیماری نے امریکہ میں دوبارہ قدم رکھا ہے او راس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سان فرانسسکو آنے والی ایک پرواز کے 2مسافر اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہناہے کہ جس طیارے سے یہ لوگ آرہے تھے اسی پر سوار ایک تیسرا مسافر پہلے سے خسرے میں مبتلاتھا۔ تاہم اب تک ان تینوں کے علاوہ کیلیفورنیا میں کسی چوتھے کے اس مرض میں مبتلا ہونے کے بارے میں اب تک کوئی معلومات نہیں ۔ ماہرین صحت کا کہناہے کہ خسرے کی بیماری ایسی ہے جس کے اثرات جسم میں داخل ہونے کے بعد جلد پر اس کے نشانات ابھرنے میں 21دن لگتے ہیں۔