Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور : زہریلی شراب پینے سے 7افراد ہلاک

کانپور۔۔۔۔گھاٹم پور کے مختلف گاؤں میں زہریلی شراب کا شکار ہونے والوںکی ہیلٹ اسپتال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔زہریلی شراب  سے مرنیوالوں کی تعداد  بڑھ کر 7ہوگئی ۔  اتوار اور پیر کو 4افراد شراب پینے سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔منگل کی صبح  گھاٹم پور کے کھدری گاؤں کے رہنے والے باپ بیٹے سمیت 3افراد شراب پینے سے بیمار پڑ گئے ۔ انہیں فوراً ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران تینوں کی موت ہوگئی۔ موت کی خبرسن کر گاؤں والوں نے شراب کے ٹھکانوں اور دکاندانروں پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا،وہاں موجود لوگوں کو زدوکوب کیا اوردکانیں توڑ پھوڑ کر تباہ کردیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔کشیدگی کے پیش نظر گاؤں میں اضافی پولیس دستے تعینات کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گجرات کے ضلع کچھ میں5ہزار سال قدیم انسانی ڈھانچہ دریافت

شیئر: