جموں و کشمیرمیں انتخابات نہ کرانا حکومت کی ناکامی ہے،مایاوتی
نئی دہلی۔۔۔اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن نہ کرانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارتی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی ناکامی ہے۔انہوں نےٹویٹر پر تحریر کیا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھاانتخابات کے ساتھ نہ کرانا نریندر مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔جو سیکیورٹی فورس لوک سبھا انتخابات کراسکتی ہےوہ وہاں اسمبلی انتخابات کیوں نہیں کراسکتی۔مرکز کی دلیل فضول اور بے معنی ہے۔عام انتخابات کے اعلان کے بعد ملک کی کئی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کرائے جارہے ہیں لیکن جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیئے گئے۔