جاسرا علی
دنیا کو گلوبل ولیج میں تبدیل کر کے لاکھوں لوگوں کی زندگیا ں بدلنے والا ورلڈ وائڈویب 30برس کا ہو گیا ۔ مواصلاتی انقلاب بر پا کر نے والا ورلڈ وائڈویب12 مارچ1989 کو سوئئزرلینڈ کی سرن لیبارٹری (CERN) میں تخلیق کیا گیا تھا ۔ برطانوی سائنس دان ٹم برنر لی نے موجودہ انٹرنیٹ کے استعمال سے 'انٹر لنک ہائپر ٹیکسٹ ڈاکومنٹس ’ایجاد کی جسے بعد میں ”ورلڈ وائڈ ویب“ کا نام دیا گیا۔
30ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ وائڈ ویب کے فوائد پر اپنی آرا کا اظہار کیا ہے ۔
گوگل نے بھی ورلڈ وائڈ ویب کی سالگرہ پر ایک ڈوڈل جاری کیا جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے پسند کر کے سماجی رابطوں کی سائٹس پر شیئر کیا ہے ۔
چارلی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ورلڈ وائڈ ویب کے موجد ٹم برنر لی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔ ورلڈ وائڈویب کی دریافت کے بعددنیا بھر میں صارفین کےلئے انٹر نیٹ کا استعمال نہایت آسان ہو گیا اور اب ایک عام پڑھا لکھا شخص بھی اس سے مستفید ہوسکتا ہے۔
ویب کی تیسویں سالگرہ پرامریکی شہری ربن وربھوگ نے بوسٹن سے انٹرنیٹ اور براوزرز کے مستقبل کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ ویب سب کے لیے ہو تے ہیں اور ہم مل کر انھیں اور بہتر کرنے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔’ یہ آسان نہیں ہوگا پھر بھی ہم مل کر یہ کرسکتے ہیں۔‘
برطانوی روزنامے ’میٹرو‘کے مطابق انجینئرنگ و ٹیکنالوجی میگزین کے نمائندے کرس ایڈورڈ کہتے ہیں:”مجھے اس بات کا یقین ہے کہ انٹرنیٹ کو اس روز پہلی بار آن کرنے والے شخص کو اس بات کا احساس نہیں ہو گا کہ وہ ایک انقلابی قدم اٹھانے جا رہا ہے“۔
بے شمار افرادکرس ایڈورڈکی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ ، ورلڈ وائڈویب نے لوگوں کو یہ سہولت مہیا کی کہ وہ ہر چیز کو سماجی نیٹ ورکنگ کے ذریعے کسی بھی کونے تک پہنچا سکے۔
انٹرنیٹ ، اور ویب براوز رکا بنیادی فرق:۔
انٹرنیٹ: ۔ یہ عالمی سطح پر لاکھوں کمپیوٹرز کو آپس میں جوڑتا ہے، جو کہ ایک بڑا نیٹ ورک بنا دیتا ہے ۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی کمپیوٹر دوسرے کمپیوٹر سے رابطہ کر سکتا ہے اگر دونوں کمپیوٹر انٹرنیٹ سے منسلک ہوں ۔
کمپیوٹرز انٹرنیٹ پرمختلف زبانوں میں معلومات ادھر سے ادھر پہنچاتے ہیںجسے ٹیکنالوجی کی زبان میں پروٹوکولس protocols کہتے ہیں۔
ورلڈ وائیڈ ویب:۔ ورلڈ وائیڈ ویب یا ویب، یہ وہ طریقہ کار ہے جس کے زریعے سے آپ انٹرنیٹ پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ویب http پروٹوکول استعمال کرتا ہے۔ انٹرنیٹ پر معلومات منتقل کرنے کےلئے ویب سروسز http استعمال کر کے مختلف ایپلی کیشنز کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپس میں کاروباری معاملات کا لین دین کر سکیں۔
ویب ہمیں browsers تک رسائی دیتا ہے جن میں internet explorer, Firefox وغیرہ شامل ہیں۔ براو¿زرز کے ذریعے ہم ویب ڈاکومینٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں جس کو IT کی اصطلاح میں web pages کہتے ہیں۔
ویب ڈاکومینٹس میں مختلف چیزیں شامل ہیں جیسا کہ گرافکس، ویڈیو ، آڈیو اور ٹیکسٹ وغیرہ ۔
ویب براوزرزآخر کیا ہو تے ہیں؟
ویب براوزرز جسے یوزر ایجنٹ بھی کہا جاتا ہے کی مدد سے دنیا بھر کی معلومات تک رسائی ممکن ہوئی ہے ۔ موجودہ دور میں موزیلا کا براﺅزر فائر فاکس اور گوگل کا براوزر کروم انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں کہیں زیادہ مقبول اور استعمال کئے جا رہے ہیں۔
ان تمام براﺅزر کو کسی بھی وقت ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ان براورز کا اصل ہدف سرچ انجن ہوتے ہیں جو ان کوادائیگی کرتے ہیں تاکہ ان کو سرچ انجن ڈیفالٹ یا آپشنز میں رکھا جا سکے۔
٭٭٭٭٭٭