Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں میں نگراں کیمروں کی تنصیب کی تردید

ریاض ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کیلئے شہریوں کی گاڑیوں میں نگراں کیمرے نصب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اب تک ایسا کیا بھی نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گرد ش کرنے والی وڈیو سراسر من گھڑت ہے۔ حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ محکمہ ٹریفک نے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص محکمہ ٹریفک سے متعلق اطلاعات صرف اس کے اپنے ذرائع سے حاصل کرے۔ دیگر ذرائع سے پھیلائی جانے والی باتوں پر کان نہ دھرا جائے۔
 

شیئر: