سعودی عرب تہذیب و تمدن کی علمبردار ریاست
بدھ 13مارچ 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
ایسے عالم میں جب سعودی عرب علاقائی اور عالمی عرب دنیا میں سیاسی اور اقتصادی موثر طاقت کے طور پر خود کو منوا چکا ہے،سعودی عرب تہذیب و تمدن کے منفرد کردار کی بدولت تمدن کی علمبردار ریاست کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت منوا نے لگا ہے۔ سعودی عرب امت مسلمہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے۔ اسلامی عرب ثقافت کو مالا مال کررہا ہے۔ فکر و ثقافت کی آبیاری میں پیش پیش ہے۔ اقوام و ممالک کی تہذیبوںکے ساتھ مل جل کر تہذیب و تمدن کے رشتے استوار کرنے میں لگا ہوا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آج ریاض میں بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح کریں گے۔ یہاں سعودی عرب اور دنیا بھر کے سیکڑوں ناشران 5لاکھ سے زیادہ موضوعات پر مختلف علوم و فنون میں کتابیں پیش کرینگے۔ ایک چھت تلے ثقافت اور اس کے قافلہ سالار جمع ہونگے۔اسکی بدولت سعودی عرب کا ثقافتی پیغام پوری دنیا میں جائیگا۔ ریاض میں ہونے والے بین الاقوامی کتب میلے میں عرب ثقافت کا موثر مثبت اظہار ہوگا۔ یہ نمائش انسانی فکر و شعور کی سرپرستی کے سلسلے میں اپنا کردار اپنے انداز سے انجام دے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭