دہلی- - - - - مرکزی حکومت جس نے گزشتہ ہفتے یہ دھمکی دی تھی کہ وہ رافیل طیاروں کے معاہدے کے حوالے سے سرکاری دستاویزات چرانے اور اسے شائع کرنیوالے 2 پبلیکیشنز کیخلاف سخت کارروائی کیلئے سرکاری رازوں کے قانون آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کو ختم کرکے ا ن دونوں مطبوعات کے خلاف فوجداری کے قانون کے تحت کارروائی کریگی اور اب اس نے سپریم کورٹ کو بتا دیا کہ رافیل جنگی طیاروں سے متعلق دستاویزات شائع کرکے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے اسلئے ان کیخلاف فوجداری مقدمہ قائم کیا جائیگا۔ حکومت نے اس حوالے سے ضروری بیان حلفی یا ایفیڈیوٹ بھی بدھ کو سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ این بی ٹی ویب سائٹ کے مطابق بیان حلفی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان مطبوعات نے انتہائی حساس اور بڑی قومی اہمیت کی حامل دستاویزات کو افشاء کرنے کا جرم کیا ہے ۔ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست گزاروں یشونت سنہا، ارون شوری اور پرشانت بھوشن بڑے جرم کا ارتکاب کربیٹھے ہیں ایفیڈیوٹ کے دیگر مندرجات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ان سبھوں نے انتہائی اہم راز افشا کیا اور ان کی حرکت سے ملکی آزادی خودمختاری اور بیرون ملک دوستانہ تعلقات پر بھی برا اثر پڑا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بہار: بھاگلپور میں بم دھماکہ، 2بچے ہلاک