Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ماڈل کے اپارٹمنٹ میں 700 پودے

امریکی ماڈل، رائٹر اور ماحولیاتی کارکن سمر رینی اوکس کے بروکلین کے اپارٹمنٹ میں دو چار نہیں بلکہ 700پودے ہیں۔ بروکلین ولیم برگس میں مقیم ماڈل رینی اوکس کا یہ اپارٹمنٹ کسی حیرت کدہ سے کم نہیں۔یہ 1200مربع فٹ پر محیط ہے۔ اگر اس اپارٹمنٹ کا رخ کیا جائے تو جو چیز سب سے پہلے آپ کا استقبال کرے گی، وہ پودے ہوں گے اور اپارٹمنٹ کے آخر تک صرف یہی پودے آپ کو نظر آئیں گے۔اپارٹمنٹ کے بیڈروم ،لیونگ روم اورکچن ہی نہیں بلکہ ہر کونے میں خوبصورت پودے موجود ہیں۔ جب 1200مربع فٹ کی یہ جگہ سمر رینی اوکس کو کم محسوس ہونے لگی تو انہوں نے الماریوں کی درازوں میں بھی پودے اگانا شروع کر دیئے۔ ہر آنے والا سال سمر رینی کے اپارٹمنٹ کے پودوں کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔اس شوق کی وجہ بتاتے ہوئے سمر رینی اوکس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری پرورش دیہاتی علاقے میں ہوئی جسے میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔ آج بھی اس ہرے بھرے ماحول کو، جہاں میرا بچپن گزرا، بے حدیاد کرتی ہوں۔شہر میں گاﺅں کے ماحول کو یاد رکھنے اور شہر میں ہی نخلستان بنانے کے لئے میں نے اپنے اپارٹمنٹ کو پودوں سے بھر دیا ۔ اوکس کے احباب ان کے اپارٹمنٹ کو ان ڈور جنگل سے تشبیہ دیتے ہیں ۔

 

شیئر: