Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جونی ڈیپ پر اداکارہ ایمبر کا الزام ثابت نہ ہوسکا

ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے 2016 میں اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ پر انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد جونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیاتھااور اب عوام کے لئے جاری کردہ نئی تصاویر اور شواہد میں سامنے آیا ہے کہ جونی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ نے اداکار پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا جبکہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد بھی کیا تھا۔ایمبر ہرڈ نے یہ بات عدالت میں گواہی دیتے ہوئے قبول کیا کہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا جبکہ ان پر جھوٹا الزام بھی لگایا۔خیال رہے کہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد ان دونوں کی 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔ مقدمے میں جونی ڈیپ نے ایمبر پر الزام لگایا کہ ایمبر نے ان کے منہ پر مکا مارا تھا، جبکہ ان کی انگلی بھی کاٹ دی تھی۔جونی ڈیپ نے اپنی وی تصاویر بھی شیئر کردیں جن میں ان کا منہ سوجا ہوا ہے جبکہ انگلی بھی زخمی ہے۔

 

شیئر: