تبوک۔۔۔ مدینہ منورہ کے حکام نے نشہ آور گولیاں کی اسمگل کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر بدھ کو مدینہ منورہ میں شامی شہری کا سر قلم کردیا ۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ شامی شہری احمد عبدالرزاق نشہ آور گولیاں اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی تھی۔