آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ کو آصف غفور کا خراج تحسین
راولپنڈی:پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ذاتی ٹویٹر اکاونٹ سے پاکستان نژاد آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو ہند کیخلاف شاندار پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں ہند کو شکست دے کر آسٹریلیا نے سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔ سیریز کے تیسرے میچ سے عثمان خواجہ نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہند کی ٹیم کے ان کے ہوم گراونڈ پر اوسان خطا کر دئیے اور سیریز آسٹریلیا کے نام کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی سیریز رہے۔ پاکستان اور ہندکے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث سیریز کے تیسرے میچ میں کوہلی الیون نے فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر فوجی ٹوپیاں کیا پہن لیں شکست ان کا مقدر بن گئی اور تینوں ون ڈے میں لگاتار ہارنے کے باعث ہند کو سیریز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ آخری اور فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں اچھی کارکردگی پر عثمان خواجہ کی تعریف کی۔ پھر چوتھے میچ میں پلیئر آف دی میچ ایشٹن ٹرنر کیساتھ ساتھ عثمان خواجہ کو ایک بار پھر اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔سیریز کے پانچویں ، آخری اور فیصلہ کن میچ میں ہندوستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری لیکن ان کا کوئی بھی بلے باز ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں