جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو وائٹ واش کا ارادہ کرلیا
پورٹ ایلزبتھ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو چوتھے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 ون ڈے کی سیریز میں وائٹ واش کا ارادہ کر لیا۔پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز کی فاتح میزبان ٹیم کو کہیں بھی سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور مقابلے کو یکطرفہ بنادیا۔سری لنکا کے بیٹسمین ڈیل اسٹین، لنگی نگیڈی فیلکوایو، اینرچ نورٹیئے اور تبریز شمسی کی گیندوں کو سمجھنے میں ہی ناکام رہے۔مہمان ٹیم کی جانب سے اسورو اوڈانا نے 78 رنز کی مزاحمت کی لیکن پوری ٹیم 39.2 اوورز میں 189 رنز بناسکی۔سری لنکا کے اویشکا فرنانڈو نے 29، دھننجیا ڈی سلوا نے 22 اور کوسل مینڈس نے 21 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے اینرچ نورٹیئے نے 3 اور اینڈائل فیلکوا نے 2 جبکہ ڈیل اسٹین، لنگی نگیڈی، تبریز شمسی اور جے پی ڈومینی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کیلئے ہوم گراونڈ پر190 رنز کے ہدف کا تعاقب مشکل نہ تھا اور اس نے یہ ہدف 33ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 51، کپتان فاف ڈو پلیسس 43 اور جے پی ڈومینی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکن ٹیم ہدف کے دفاع میں تو ناکام رہی لیکن اس کے دھننجیا ڈی سلوا نے 10 اوورز میں 41 رنز سے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور نمایاں رہے۔شکست کے باوجود سری لنکا کے اسورو اڈانا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا5 میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست0-4کی نمایاں برتری حاصل ہے اور جنوبی افریقہ وائٹ واش فتح کی جانب رواں دواں ہے۔ سیریز کا آخری میچ 16 مارچ کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے اسی دورے میں جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیزیزمیں 1-2 سے شکست دے کر پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں