Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز میں رینکنگ کا بھی مقابلہ ہوگا

دبئی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان22مارچ سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران دونوں ٹیموں میںورلڈ کپ کی تیاری کے ساتھ ورلڈ رینکنگ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے حصول کا بھی مقابلہ ہوگا۔ہند کے خلاف اس کے ہوم گراونڈ پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم زیادہ پر اعتماد ہو کر دبئی پہنچ رہی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم پی ایس ایل فائنل کے بعد 19 مارچ کو دبئی پہنچے گی۔ سیریز میں ہند کو2-3سے شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نئی عالمی رینکنگ میں 103ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویںجبکہ پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم 5میچوں کی سیریز 2-3سے جیت لیتی ہے تو وہ آسٹریلیا سے پانچویں پوزیشن بھی چھین لے گی۔ دوسری جانب اگر آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان کے خلاف اسی مارجن سے جیتتا ہے تو اس کے ریٹنگ پوائنٹس104 جبکہ پاکستان کے کم ہو کر 101 رہ جائیں گے۔کلین سویپ کی صورت میں پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 106 ہو سکتے ہیں اور آسٹریلیا98پوائنٹس تک محدود ہو سکتا ہے ۔ کلین سویپ فتح آسٹریلوی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 108 تک پہنچا دے گی جبکہ پاکستان کے پوائنٹس کم ہوکر 97 رہ جائیں گے لیکن اس کے باوجودپاکستان کی چھٹی پوزیشن مستحکم رہے گی کیونکہ 7ویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کے پوائنٹس کی تعداد 90 ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: