کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی ریکارڈ بک کوالٹ پلٹ دیا
تورین: 5مرتبہ چیمپیئنز لیگ کاٹائٹل جیتنے اورا پنے نئے کلب جوونٹس کو کوارٹر فائنل میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ کرسٹیانو رونالڈو نے ریکارڈ بک کو بھی الٹ پلٹ دیا ہے ۔ پرتگالی اسٹار اب یورپ کے اس سب سے بڑے ٹونامنٹ میں سب سے زیادہ گول ِ ، سب سے زیادہ گول میں معاونت، فری ککس ، ناک آوٹ راونڈ میں زیادہ گول اور ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ برابر کرنے والے فٹبالر بن چکے ہیں۔رونالڈو نے اس لیگ میں 8ہیٹ ٹرک کرکے اپنے روایتی حریف لیونل میسی کا ریکارڈ برابر کیا ہے ۔1996ءکے بعد سے وہ اس لیگ کا حصہ ہیں اور اب اس کے ٹاپ اسکورر بھی بن چکے ہیں، ان کے گولز کی تعدا125ہو چکی ہے۔ یہ گول انہوں نے3کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ ، ریئل میڈرڈ اور جوونٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کئے ۔ناک آوٹ مقابلوں کے دوران 63گولز کے ساتھ بھی وہ سر فہرست ہیں۔لیگ کے فائنل اور ایک سیزن میں زیادہ گولز کا ریکارڈ بھی رونالڈو کے پاس ہے ۔ اگر ان کی معاونت سے ہونے والے گولوں کا جائزہ لیا جائے تو ساتھیوں کو گول کرانے میں بھی سب سے آگے ہیں۔پنالٹی ککس، ایک میچ میں 2یا زیادہ گولز کا ریکارڈ بھی انہی کے پاس ہے ۔ رونالڈو ایک دلچسپ ریکارڈ کے بھی حامل ہیں اب تک 3 کلبوں کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ سے باہر کر چکے ہیں۔وہ اس کلب کے خلاف اب تک25گول کر چکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں