مکہ مکرمہ میں 8غیر قانونی ریستوران سربمہر
مکہ مکرمہ۔۔۔مکہ مکرمہ میں میونسپلٹی نے 8غیر قانونی ریستوران بند کردیئے۔ زائد المیعاد غذائی اشیاء ضبط کرکے تلف کرادیں۔ میونسپلٹی کے حکام نے گزشتہ24گھنٹے کی چھاپہ مہم کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی مکہ کی بلدیہ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے کئی ریستورانوں پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے انسانی استعمال کے ناقابل کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئیں۔ المعابدہ بلدیہ نے 4غیر قانونی ریستوران بند کرائے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق الشوقیہ بلدیہ نے ایک ریستوران سربمہر کرایا اور 99کلو گرام غذائی اشیاء ضبط کرکے تلف کرائیں۔اجیاد کی بلدیہ نے3ریستوران بند کرائے جہاں حفظان صحت کے ضوابط کی بڑی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔