Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزدلفہ میں پھولوں کا عظیم الشان میلہ

مکہ مکرمہ۔۔۔مقدس شہر کی میونسپلٹی مزدلفہ میں پھولوں کا عظیم الشان میلہ منعقد کریگی۔ 12رجب مطابق 19مارچ کو افتتاح ہوگا۔مکہ میونسپلٹی یہ میلہ ہفتہ شجر کاری مہم کے تحت کرارہی ہے۔تیاریاں نقطہ عروج کو پہنچ گئی ہیں۔مزدلفہ میں پھولوں کا میلہ اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا۔ اس کے تحت 185میٹر طویل اور 45میٹر چوڑا پھولوں کا قالین بنایا جائیگا جو 10لاکھ پھولوں سے آراستہ ہوگا۔ یہ اسلامی طرز کا آئینہ دار ہوگا۔ میئر محمد القویحس نے مزدلفہ میں میلے کی جگہ کا دورہ کرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -پارک سے لاپتہ ہونے والا بچہ گھر کے صندوق میں مردہ پایاگیا

شیئر: