Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاندپر آمد ورفت کیلئے مائیکرو بس تیار

ٹوکیو۔۔۔ کرہ ارض پر انسانی تگ و دو کا سلسلہ زمانہ دراز سے جاری ہے اور اب انسان خلا بلکہ چاند اور مریخ کی طرف بھی قدم بڑھا رہا ہے۔ ایسی صورت میں اس بات کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے کہ آخر جو لوگ دور دراز خلائی آبادیوں میں رہیں گے یا چاند اور مریخ پر آباد ہونا چاہیں گے انہیں ٹرانسپورٹ کی کیسی سہولتیں درکار ہونگی اور وہ کس طرح فراہم کی جائیں گی۔ اب جاپانی کمپنی نے ایک ایسی مائیکرو بس تیارکی ہے جو از خود چلے گی اور چاند پر آمد ورفت کیلئے استعمال ہوگی۔ اس مائیکرو بس کو تیار کرنے والی جاپانی خلائی ایجنسی کا کہناہے کہ اس پر سوار ہوکر خلا نورد اپنا خلائی لباس پہنے بغیر ہزاروں میل دور خلا میں آمد ورفت کرسکیں گے۔ حیرت انگیز مائیکرو بس کی تیاری کیلئے 2جاپانی کمپنیوں ٹویوٹا اور جاکسا نے مل کر کام کیا ہے۔ اس پر بیک وقت 2خلا نورد سفر کرسکیں گے اور اس کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ یہ مکمل تیاری کے بعد6200میل کی دوری تک جاسکے۔ ٹویوٹا کا کہناہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے روور کو بھی جلد خلا میں بھیجے گی مگر یہ مائیکرو بس اس سے بھی آگے کی چیز ہوگی۔ جسے خلائی مواصلات کی دنیا میں انقلاب آفریں قدم قرار دیا جاسکے گا۔ 
 

شیئر: