Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کی موجودگی سے انتخابی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یوگی

    لکھنؤ- - - - یوپی کے  وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ نے  کہا ہے کہ  پرینکا گاندھی  کی  وجہ سے یوپی کے انتخابی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ  مخالفین کا  عظیم اتحاد  اندرونی  طور پر خلفشار کا   شکار  ہوچکا ہے۔انہوں  نے   میڈیا سے گفتگو  میں بتایا کہ  سیاست میں  پرینکا  گاند ھی کی  شمولیت سے اتر پردیش میں بی  جے پی  کی انتخابی  کارکردگی اور نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا کوجنرل سیکریٹری اور مشرقی یوپی  کا الیکشن انچارج بھی مقرر کیا گیا تاہم یہ سب فضول ثابت ہوگا کیونکہ  پرینکا اس سے پہلے بھی  کانگریس کی  انتخابی مہم چلا چکی ہیں۔   انہوں نے  کہا کہ  یہ کانگریس کا   اندرونی معاملہ ہے   اور ہم سمجھتے  ہیں کہ  اس بار بھی بی  جے پی پر اس سے کوئی  فرق نہیں  پڑے گا۔ انہوں نے  پی ٹی آئی سے  بات کرتے ہوئے  کہا    کہ  جہاں تک  اپوزیشن کےاتحاد کا تعلق ہے  تو یہ  خواہ مخواہ کا ہوا کھڑا کرنے  کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -صدر جمہوریہ نے 53 شخصیات کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا

شیئر: