Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی ٹپس

دانتوں پر پیلاہٹ آ جائے تو انہیں صاف کرنے کے لئے نمک او ر شہد ملا کر دانتوں پر ملنے سے یہ چمک اٹھیں گے۔ 
اگر کہنی پر میل جم گیا ہو تو لیموں کاٹ کر اسکے آ دھے حصے میں کہنی رکھ کر لیموں کو گھمائیں ،تمام میل بالکل صاف ہو جائےگا۔
آپ کے چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو ایک اونس گلیسرین لے کر اس میں دو عدد لیموں نچوڑ لیں اور چہرے پر روزانہ ملیں،باقاعدہ استعمال سے تمام داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔
 سیاہ رنگ کو سفید کرنے کےلئے کلونجی کو دودھ میں پیس کر ہلکا سا گرم کریں اور رات سونے سے پہلے چہرے پر مالش کرکے سو جائیں۔صبح اٹھ کر صابن سے منہ دھو لیا جائے تو آپ کی سیاہ رنگت نمایاں طور پر سفید ہونا شروع ہو جائے گی۔
 چھائیوں سے نجات کےلئے سیاہ تل،کالا زیرہ،درخت سرس کی چھال، گائے کے دودھ میں پیس کر چھائیوں پر روزانہ رات کو ملیں اور صبح دھو لینے سے ان کا خاتمہ ہو جائے گا۔
 بال لمبے کرنے کے لئے رات پانی میں املی ڈال کر بھگو دیں اور پھر صبح اس پانی سے اپنے بال دھو ڈالیں۔بال دھونے کا یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔اس کے ساتھ ناریل اور بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہنے سے سر کے بال لمبے ہو جائیں گے۔
 

شیئر: