کٹے ، پھٹے ، پرانے نوٹ بیکار نہیں یہ استعمال کئے جاسکتے ؟
نئی دہلی ۔۔۔۔کٹے، پھٹے، پرانے نوٹ بسا اوقات ہاتھ لگ جانے سے اکثر لوگ ذہنی الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ دکاندار لینے سے انکارکردیتے ہیں اورسامان خریدنا محال ہوجاتا ہے،یہ بیکار شئی بن جاتے ہیں۔لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ بیکار نہیں ہوتے بلکہ کئی مقامات پر آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔بھارتیہ ریزرو بینک کے مطابق کٹے، پھٹے ، پرانے نوٹوں کو ہر بینک کو قبول کرنا ہوگا۔آپ اپنے قریبی بینک جاکر اس قسم کے نوٹوں کو تبدیل کراسکتے ہیں اس کیلئے کوئی اضافی چارج ادا نہیں کرنا ہوگا۔این بی ٹی ویب سائٹ کے مطابق زیادہ تر لوگوں کو اس با ت کا علم نہ ہونے سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آپ ان کٹے ، پھٹے نوٹوں کوبینک میں مختلف قسم کے بل اور ٹیکس اداکرنے کی صورت میں استعمال کرسکتے ہیں۔کٹے ، پھٹے نوٹ اکاؤنٹ میں بھی جمع کراسکتے ہیں۔آر بی آئی کی گائڈ لائن کے مطابق ان نوٹوں کو دوبارہ جاری نہیں کیا جاسکتا ۔اگر بینک افسرکو شک گزرے کہ آپ نے اپنے نوٹوں کو جان بوجھ کر پھاڑا ہے تواسے تبدیل کرنے یا جمع کرنے سے منع کرسکتا ہے۔