کرائسٹ چرچ ...نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈ آرڈرن نے کہا ہے کہ مسجد پر حملے سے 9منٹ پہلے سیکیورٹی ایجنسیوں کو اطلاع مل چکی تھی لیکن حملہ آور پولیس سے پہلے پہنچ گیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں مسلمانوں کا قتل عام شدت پسندی اور بہت افسوس ناک واقعہ ہے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ مجرم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات امن کے قیام کی راہ میں ر کاوٹ ہیں۔ کرائسٹ چرچ جیسے واقعات کی روک تھا م کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ملک میں اسلحہ رکھنے کے لئے قوانین میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔