اپوزیشن نےمودی مخالف مہم چلا رکھی ہے، ارون جیٹلی
نئی دہلی- - - - وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ خراب کرنےکی مہم چلارکھی ہے ۔ جیٹلی نےٹویٹر پر تحریر کیا کہ جب آپ کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ٹھوس مسئلہ بیان کرنے کیلئے نہ ہو تو آپ جھوٹ گڑھتے ہیں یا نازیباالفاظ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے لوگوں میں کانگریس مخالف رجحان مستحکم ہوگا۔یو این آئی کے مطابق قبل ازیں وزیر خزانہ نے کانگریس پرحکومت اور نریندر مودی کے خلاف بے بنیاد مسائل اٹھانے کا الزام عائد کیا تھا۔انہوں نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ رافیل، بالاكوٹ، جسٹس لويا کے قتل، بینکوں کی قرض معافی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، ای وی ایم، جی ایس ٹی، نوٹ بندي، نیرو مودی اور وجے مالیہ یا پھرآندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ یا معیشت سے متعلق دیگرمسائل ہوں۔ اس سلسلے میں اپوزیشن کی تمام کوششیں من گھڑت اور پروپیگنڈہ ثابت ہوئیں۔