نئی دہلی۔۔۔دہلی میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے کارپوریشنزکی جانب سے تجویز پیش کی گئی جس کے تحت خواتین اور معذوروں کیلئے پارکنگ میں جگہ مختص کی جائیگی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پارکنگ ٹھیکیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بازاروں میں قائم انڈر گراؤنڈ پارکنگ میں 5فیصد جگہ خواتین کیلئے ریزرو رکھیں۔شمالی ایم سی ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ خواتین کی طرح ہی پارکنگ کی تمام جگہوں کا 3 فیصد حصہ معذوروں کیلئے مخصوص کیا جائیگاتاکہ وہ اپنی گاڑیاں آسانی سے پارک کرسکیں ۔واضح ہو کہ دہلی میں ایک کروڑ سے زیادہ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جس کی وجہ سے پارکنگ کارپوریشنزکیلئے بڑا ہدف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے دہلی کارپوریشنز نے پارکنگ میں ریزرویشن کی تجویز پیش کی ہے۔جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے نائب کمشنر پریم شنکر جھا نے بتایا کہ ریزرو مقامات کی نشاندہی کیلئے بورڈ اور تھرمو پلاسٹک پینٹ استعمال کیا جارہا ہے۔اس وقت ایس ڈی ایم سی کی زیر انتظام149کارپارکنگ قائم ہیں جن میں سے 99شمالی دہلی اور 50مشرقی دہلی میں ہیں۔ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے ہائیکورٹ کی کمیٹی کو اطلاع دی کہ وہ آفیشل پارکنگ سائٹ کی تعداد بڑھا کر 150کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہندوستانی فضائیہ کے سابق سارجنٹ کو سزائے موت کا حکم