اعظم گڑھ ضلع جیل میں قیدیوں کے 2گروپوں میں تصادم
اعظم گڑھ۔۔۔اترپردیش کے اعظم گڑھ کی ضلع جیل میں2گروپوں میں بستر تبدیل کرنے پر جھگڑا شروع ہوا جس میں ونے پانڈے زخمی ہوگیا۔متعدد قیدیوں نےبیچ بچاؤکرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ پیراملٹری فورس کے دستوں نے فائرنگ اورآنسو گیس کے گولے داغے۔ اطلاع ملنے پر اے ڈی ایم انتظامیہ نریندر سنگھ کی قیادت میں ایس پی سٹی کملیش بہادر پولیس فورس کیساتھ پہنچ کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈی ایم شیواکانت دیویدی کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں کی تلاشی کے دوران35موبائل برآمد کئے گئے۔زخمی قیدی ونے پانڈے اعظم گڑھ کے گاؤں اہرولہ کاجبکہ اطہرقصبہ سرائے میر کا رہنے والا ہے۔امر اجالاویب سائٹ کے مطابق اے ڈی ایم انتظامیہ نے اطہر سمیت اس کے دوستوں کے خلاف کیس درج کرنے کی جیل انتظامیہ کوہدایت دی۔اس واقعہ میں جیل ملازمین اور افسران کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔افسران اور پولیس فورس کے واپس جانے کے بعد قیدیوں اور ملازمین کے مابین دوبارہ ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیااور قیدیوں کو قصوروار ملازمین کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔