شاہ سلمان کو پاکستان سمیت 13ممالک کے سفراءنے اسناد سفارت پیش کردیں
پیر 18مارچ 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان کو پاکستان سمیت 13ممالک کے سفراءنے اسناد سفارت پیش کردیں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر انڈونیشیا کے صدر ، عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا
٭ البانیہ نے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزے سے استثنیٰ دیدیا
٭ سعودی عرب مشرقی ریجن میں فضائی جنگ کا مرکز قائم کریگا
٭ کویت نے یمن میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5معاہدے کرلئے
٭ پاکستان میں ریل پٹری سے اتر گئی، متعدد مسافر ہلاک
٭ تہران دمشق روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے سہ فریقی فوجی اجلاس
٭ وائٹ ہاﺅس نے نیوزی لینڈ میں جمعہ کے نمازیوں کے قاتلوں کی طرف سے ٹرمپ کی تعریف و تحسین کو مسترد کردیا
٭ اسرائیلی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ کو بند کرنے کا حکم دیدیا، اردن اور فلسطین نے فیصلے کو مسترد کردیا
٭ شام میں داعش کے آخری ٹھکانے سے60ہزار افراد فرار، بیشتر عام شہری
٭٭٭٭٭٭٭٭٭