دہلی: کیمیکل فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی
نئی دہلی۔۔۔۔مغربی دہلی کے منڈکاعلاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 20ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہوگئیں۔افسران نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ صبح 11بجکر 35منٹ پر پیش آیا ۔ اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب گووند پوری علاقے میںقائم ایک دکان میں آگ لگ گئی جہاں فوراً فائر بریگیڈ کی3گاڑیاں روانہ کی گئیں۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے آتشزدگی کے اسباب جاننیکی کوششیں شروع کردیں۔