Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: 4محلوں کے باشندے آلودگی کا شکار

جدہ ۔۔۔ جنوبی جدہ کے 4محلو ںکے باشندے 6برس سے آلودہ اور مسموم ہوا استعمال کررہے ہیں۔ الفضیلہ، القرینیہ، السروات اور القوزین محلوں کی آب و ہوا مسموم ہے۔ غیر قانونی تارکین ان محلوں میں کچرا نذر آتش کررہے ہیں۔مرے ہوئے جانوروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ان میں آگ لگادیتے ہیں ۔ اسی طرح پرانے ٹائر بھی جلائے جارہے ہیں۔ مذکورہ محلوں کے باشندوں نے عکاظ سے گفتگو میں کہا کہ برسہا برس سے وہ ہمارے اطراف واقع کارخانوں سے اٹھنے والے دھوئیں اور آتشزنی سے نکلنے والازہر نگل رہے ہیں۔ کئی لوگ سینے اور تنفس کے امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
 

شیئر: