سب برانڈ ریڈمی کی جانب سے افورڈایبل ریڈمی 7 اسمارٹ فون پیش کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.26 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 632 پروسیسر اور 4000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔فون اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے اس کی قیمت بالترتیب 105 ڈالر ، 120 ڈالر اور 150 ڈالر ہے۔ فون کی فروخت 26 مارچ سے شروع ہو گی۔