Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کا اجلاس استنبول میں ہوگا

 جدہ۔۔۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے اطلاع دی ہے کہ مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو استنبول میں منعقد ہوگا۔ اس میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں پر دہشتگردانہ حملے کے آثار و نتائج پر غور و غوض کیا جائے گا۔ اجلاس ترکی کی درخواست پر منعقد کیاجائے گا۔ ترکی، مصر، گمبیا، امارات، بنگلہ دیش، نائجر، سعودی عرب شریک ہونگے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام فوبیا کے موضوع پر خصوصی رپورٹ پیش کریں گے ۔ 

شیئر: