Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونونگم حکومت پر برہم

ہندوستانی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے، ہم کسی کو اپنا ساتھی بنا کر اسے مروادیتے ہیں۔ پاکستان ایسا نہیں کرتا۔ہندوستانی چینل پر انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر بالی وڈ فلم سازوں کو پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو پھر انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے۔یہ بچوں والا رویہ ہے۔سونو نگم نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی انڈسٹری ہے۔یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔
 

شیئر: