بلوچستان میں آپریشن، 4مغوی ایرانی فوجی بازیاب
راولپنڈی.... پاکستانی سیکیوٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی کامیاب آپریشن کر کے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد 4 مغوی ایرانی فوجیوں کے ہمراہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بنادیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے 3سے 4 کلومیٹر دور ضلع چاغی کے علاقے آموری میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خفیہ ٹھکانے سے مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا گیا ۔بعدازاں انہیںایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں شدت پسندوں نے 12 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کیا تھا۔جیش العدل نے کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔