سامسنگ کمپنی نے گلیکسی اے 40 اسمارٹ فون نیدرلینڈ میں لانچ کر دیا ہے اور اس فون کے پری آرڈرز لینا شروع کردیئے ہیں البتہ فون کو عالمی سطح پر 10 اپریل کو لانچ کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں 5.9 انچ فل ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ انفینیٹی یو ڈسپلے ، انڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور سامسنگ ایکسینوس 7885 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ شامل ہے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، این ایف سی اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔ ہیڈ فون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 249 یورو مقرر کی گئی ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کیا گیا ہے۔