شمال مغربی دہلی میں پارلیمانی سیٹ کی چابی دلت ووٹرزکے ہاتھوں میں؟
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی شمال مغربی سیٹ پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہمیشہ مقابلہ آرائی جاری رہی۔ دارالحکومت دہلی میں اس نشست پرسب سے زیادہ 21فیصد ووٹرز دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں۔بیرونی دہلی کو علیحدہ کرکے شمال مغربی سیٹ بنائی گئی تھی ۔2009ء میں ہونیوالے انتخابات میں کانگریس کی رہنما کرشن تیرتھ الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے رہنما ادت راج نے عام آدمی پارٹی کے رہنما کو شکست دی تھی۔2008ء میں وجود میں آنیوالی شمال مغربی دہلی کی یہ سب سے بڑا پارلیمانی حلقہ ہے۔ یہاں کی سیٹ دلت آبادی کے لحاظ سے مختص کی گئی۔ تھی۔اس سے قبل قرول باغ لوک سبھا کی نشست ریزرو سمجھی جاتی تھی۔اس سیٹ پر پہلے کانگریسی رہنما انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مرکزی وزیر بنائے گئے تھے لیکن2014ء میں بی جے پی کے دلت رہنما ادت راج نے عام آدمی پارٹی کی رہنما راکھی بڑلان کو شکست دیدی تھی۔کانگریسی رہنما کرشن تیرتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔بعد میں کرشن تیرتھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔
2019ء میں ووٹروں کی تعداد
کُل ووٹرز۔۔۔23,18,516
مرد ووٹرز۔۔۔12,75,004
خواتین ووٹرز۔۔۔10,43,348