نئی دہلی۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے پلوامہ حملے کو ’’سازش ‘‘قراردیا۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت تبدیل ہوگی تو اس واقعہ کی تحقیقات ہوگی اور بڑے بڑے چہرے بے نقاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نیم فوجی دستے حکومت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی خاطر انہیں استعمال کیا جاتا ہے ۔جموں اور سری نگر کے درمیان کسی چیکنگ کے بغیر جوانوں کو عام بس کے ذریعے روانہ کردینا سازش تھی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق کشمیر میں کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ ماہ ہندوستانی فوجی قافلے پر دہشتگردانہ حملہ کیا گیا جس میں تقریباً40فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔حملے کی ذمہ داری جیش نامی تنظیم نے قبول کی جس کے خلاف ہندوستانی فضائیہ نے جنگی طیارے استعمال کرتے ہوئے بالا کوٹ میں اس کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا۔اس کارروائی کے بعد پاک و ہند کے مابین کشیدگی پیدا ہوگئی۔اسی دوران ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کوپاکستانی سرحدمیں داخل ہونے پرپاک فضائیہ کے اہلکاروں نے مار گرایا اور ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرلیاتاہم بین الاقوامی قوانین کے تحت انہیں ہندوستان کے حوالے کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہریانہ:60فٹ گہرے بورویل سے بچے کو باہر نکالنے کی کارروائی جاری