Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز :پاکستانی ایتھلیٹس نے 61 تمغے جیت لئے

  ابوظبی:گزشتہ ہفتے سے جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے 92 ایتھلیٹس نے 10 مختلف کھیلوں میں شرکت کا اعزاز حاصل کیا ۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 61 میڈلز جیت کراپنا اور ملک کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔یہ میگا ایونٹ متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابوظبی میں 14مارچ سے جاری تھا۔تقریب کا اختتام گزشتہ رات رنگارنگ پروگرام کے ساتھ ہوا۔ پاکستانی ایتھلیٹس نے سونے کے 18، چاندی کے 28 جبکہ کانسی کے 15تمغے 10مختلف کھیلوں میں جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹس نے جن کھیلوں میں تمغے جیتے ہیں ان میں سائیکلنگ ، 200میٹر دوڑ،فٹبال 7اے سائیڈ، ہائی جمپ ، شاٹ پٹ، لانگ جمپ، پاور لفٹنگ اور سنگل و ڈبل ٹینس کے مقابلوں میں شامل تھے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: