Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: اسپیشل اولمپک گیمز کا آغاز ہوگیا، پاکستانی دستے کی شرکت

ابوظبی:ا سپیشل اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب ابو ظبی میں منعقد ہوئی، کھیلوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا۔ پاکستان کا 92 رکنی دستہ بھی مقابلوں میں شریک ہے۔متحدہ عرب امارات میں پندرہویں اسپیشل اولمپک گیمز شروع ہوگئے ہیں۔ ابو ظبی میں ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں170 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ پاکستان کا92 رکنی دستہ بھی مقابلوں میں شریک ہے۔افتتاحی تقریب میں مقامی و غیر ملکی فنکاروں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ دنیا بھر سے 7ہزار سپیشل ایتھلیٹس 24 کھیلوں میں تمغے جیتنے کیلئے اپنی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔ا سپیشل اولمپک گیمز 21مارچ تک ابو ظبی میں جاری رہیں گے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: