Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڑن موٹر سائیکل پری آرڈر کیلئے پیش‎

اگر آپ روز روز کے ٹریفک جام سے پریشان ہیں تو جیٹ پیک کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اڑنے والا موٹرسائیکل آپ کے اس مسئلے کو حل کر سکتا ہے۔
’دی اسپیڈر‘ نامی موٹرسائیکل کو دنیا کی پرواز کرنے والی پہلی موٹر سائیکل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موٹرسائیکل کی قیمت لگ بھگ پانچ کروڑ پاکستانی روپے ہے۔یہ موٹرسائیکل جیٹ ٹربائن انجن کی بدولت اڑتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتا ہے۔ دی اسپیڈر مسلسل 20 منٹ تک 15 ہزار فٹ کی بلندی پر محوپرواز رہ سکتا ہے۔ یہ دورانِ پرواز ازخود سیدھا ہوتا ہے جس کے لیے اسٹیبلائزر اور جائرواسکوپ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ 
موٹر سائیکل کا وزن 105 کلوگرام ہے اور یہ 109 کلوگرام وزنی پائلٹ کو لے کر پرواز کرسکتا ہے۔ نیوی گیشن کے لیے موٹرسائیکل میں 12 انچ ٹچ اسکرین لگایا گیا ہے۔ اس کے فی الحال دو ورژن استعمال کیے گئے ہیں۔ ایک فوجی مقاصد کے لیے ہے اور دوسری عام تفریح کی سواری ہے۔
جیٹ پیک کمپنی نے اس اہم سواری کے آرڈر لینا شروع کردیے ہیں۔ 
 

شیئر: