نان بائی کیلئے لڑکی کے گانے کا وڈیو
ریاض۔۔۔سوشل میڈیا پر نان بائی کیلئے لڑکی کے گانے کی وڈیو نے سعودی معاشرے میں ہنگامہ برپا کردیا۔ وڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نان بائی روٹیاں تیار کررہا ہے اور ایک لڑکی اس کی حوصلہ افزائی کیلئے گانا گارہی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وڈیو دیکھنے والوں نے لڑکی کے خلاف سخت سست جملے استعمال کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا کہ ’’شرم کرو‘‘۔بعض لوگوں نے لڑکی کے حوالے سے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جو ماہرین قانون کے مطابق قانونی گرفت کے دائرے میں آتی ہے۔ اس پر انہیں سزا ہوسکتی ہے۔ اس سے قطع نظر جس نے بھی وڈیودیکھا اس نے اسے حیا سوزاور سماجی ادب کے منافی قراردیا۔