نوئیڈا:خاتون نے میٹروکے آگے کود کر جان دیدی
نوئیڈ۔۔۔۔۔نوئیڈا کے سیکٹر 16میں جمعہ کوخاتون نےمیٹرو ٹرین کے آگے کود کر جان دیدی۔سیکٹر 20میں واقع پولیس اسٹیشن کے سربراہ نے بتایا کہ 28سالہ شیتل سریواستوسیکٹر 22کے( ایف) بلاک میں اپنے شوہر دیویش سریواستو کے ساتھ رہتی تھی اور سیکٹر 16میں قائم نجی کمپنی میں ملازمت کررہی تھی۔صبح سویرے وہ میٹرو اسٹیشن پہنچی اور کچھ دیر ٹرین کے چلنے کا انتظار کیا جیسے ہی ٹرین روانہ ہوئی ریلوے لائن پر چھلانگ لگا دی اور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق میٹرو اسٹاف نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کرضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی ۔ پولیس کوجائے وقوعہ سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے خودکشی کے اسباب جاننے کیلئے شوہر اور رشتے داروں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔