گوگل کی جانب سے کئی پروڈکٹس کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔ کمپنی آئندہ ماہ گوگل پلس کے ساتھ ساتھ انباکس بائے جی میل ایپ کو بھی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گوگل پلس اور ان باکس بائے جی میل کو 2 اپریل کو بند کر دیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے ان باکس بائے جی میل ایپ کو بند کرنے کی تیاریاں کافی عرصے سے جاری ہیں اور اس کے کئی اہم فیچرز کو کمپنی نے اپنی ریگولر جی میل ایپ میں شامل کر لیا ہے۔
انباکس بائی جی میل ایپ کو 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد اسمارٹ فون کے ذریعے ای میل بھیجنے کو آسان بنانا تھا۔ اب کمپنی نے اس ایپ کو پلے اسٹور سے بھی ختم کردیا ہے ۔