Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکال ذوالفقارکی”شیر دل“نمائش کیلئے پیش

 پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کی حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور فلم”شیر دل“ ملک بھر میںنمائش کے لئے پیش کردی گئی۔ فلم میں میکال ذوالفقار ایئرفورس پائلٹ کاکردار نبھارہے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میکال ذوالفقار نے اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی پاک، ہندکے موضوع پر مبنی ہے۔اسے نہایت سمجھداری کے ساتھ فلمایا گیا ہے جبکہ بالی وڈ میں ہمیشہ ایسی فلموں میں پاکستان کے خلاف نفرت دکھائی جاتی ہے۔میکال نے بالی وڈ کو پیغام بھی دیا جس میںانہوں نے کہا کہ دوسروں کے لئے کبھی غلط الفاظ استعمال نہ کرو، یہ ضروری نہیں کہ آپ اپنی فلموں میں دوسروں کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کریں یا اس کو ہمیشہ منفی انداز میں پیش کریں۔ ہم نے اپنی فلم میں پاک ، ہند تعلقات کو اس طرح پیش کیا ہے کہ دونوں ممالک کا وقار قائم رہے جسے دیکھ کر ہندوستان کو بھی تعجب ہوگا۔میںپاک فضائیہ کی جانب سے میں دوسرا پیغام یہ دینا چاہتاہوں کہ ہم جارحیت پسند نہیں لیکن ہم اپنا دفاع کرناجانتے ہیں لہٰذا ”ہم سے نہ الجھنا“۔
 

شیئر: