Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچھ لوگوں کے مروڑ اٹھ رہے ہیں، مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کےلئے نامزدگی ہوئی ہے، کچھ لوگوں کے مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے۔میں ایسے لوگوں کےلئے صرف دعا ہی کر سکتی ہوںاور تجویز دوں گی کہ محنت کر کے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوجائیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے رہے ہیں لیکن کبھی اس طرح تنقید نہیں کی گئی۔ اگر حکومتی سطح پر میری فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے تو اس پر لوگو ں کو اپنا سر نہیں پیٹنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ میرے خلاف مہم کا حصہ ہیں میں ان کےلئے میری خواہش ہے کہ آئندہ برس وہ بھی اعزاز کیلئے نامزد ہوں۔

 

شیئر: