Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2827564 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض ۔۔ ۔ مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں 26صفر 1439ھ سے لیکر 14رجب 1440ھ تک اقامہ و محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 28لاکھ27ہزار564تارکین وطن گرفتار کئے گئے۔ سیکیورٹی آپریشن مملکت بھر میں کئے گئے۔ سبق ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 22لاکھ4ہزار460 ، محنت قوانین کی خلاف ورزی پر 4لاکھ32ہزار461 اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ90ہزار643تارکین پکڑے گئے۔ مملکت میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے 47 ہزار863 اور مملکت کی سرحد عبور کرتے ہوئے 2015 گرفتار کئے گئے۔
 

شیئر: