مکہ مکرمہ ۔۔۔ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں نماز جمعہ کے بعد نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشتگرد انہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
کی گئی۔ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام الحرم شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نیوزی لینڈ کی مسجدوں کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں۔