واٹس ایپ بزنس ایپ کو گزشتہ سال جنوری میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا البتہ آئی فون صارفین کے لئے اس اپلیکیشن کو ریلیز کرنے میں کمپنی کو کافی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب آئی فون صارفین کے لیے بھی واٹس ایپ بزنس ایپلیکیشن کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
واٹس ایپ بزنس فی الحال چند منتخب ممالک کیلئے ایپ سٹور میں پیش کیا گیا ہے جن میں میکسیکو ، برازیل ، ارجنٹائن اور فرانس شامل ہیں۔ ایپ کے بیٹا ورژن کو فروری سے ہی تمام ممالک میں پیش کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے واٹس ایپ بزنس اپلیکیشن دراصل کاروباری صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنے کنزیومر سے رابطہ رکھ سکتے ہیں۔